بھارتی نومسلم خاتون کے ویزا میں 6 ماہ کی توسیع

امید ہے جلد پاکستانی شہریت بھی مل جائے گی، بھارتی نو مسلم خاتون


آصف محمود April 23, 2018
کرن بالا کا اسلامی نام آمنہ ہے فوٹو: فائل

وفاقی وزارت داخلہ نے بھارتی نومسلم خاتون کرن بالا (آمنہ) کے ویزے میں 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر بھارتی خاتون کرن بالا (آمنہ) اوراس کے پاکستانی شوہر کو طلب کیا تھا، دونوں میاں بیوی کو وزارت داخلہ میں پاسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کافی انتظارکرنا پڑا۔

وزارت داخلہ کے حکام نے بھارتی خاتون کے ویزے میں توسیع سے قبل پاسپورٹ میں لگائے گئے پہلے ویزے کی تصدیق کے لئے پاسپورٹ مانگا تو بھارتی خاتون نے کہا کہ ان کا پاسپورٹ متروکہ وقف املاک بورڈ کے پاس ہے، جب متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے بتایا کرن بالا کا پاسپورٹ امیگریشن حکام کو دے دیا گیا تاہم کافی کوششوں کے بعد بھارتی خاتون کے پاسپورٹ کی کاپی حاصل کرکے ویزے کی تصدیق کی گئی اوراس کے بعد ویزا میں 6 ماہ کی توسیع دی دے گئی۔

ویزا میں توسیع دیئے جانے پر بھارتی خاتون کرن بالا (آمنہ) کافی خوش ہیں، انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ انہیں جلد پاکستانی شہریت بھی مل جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے مروجہ قوانین کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کے شہریوں کو سات سال بعد شہریت دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں