سلمان بالی وڈ سے نکل کرکینیڈین فلم پروڈیوس کرنے لگے

سال 2011 میں بچوں کی فلم چِلر پارٹی کے بعد کو پروڈکشن میں یہ پہلی مووی ہے

کینیڈا میں مقیم بیروزگار بھارتی ڈاکٹر سے متعلق فلم کا نام ڈاکٹر کیبی رکھا گیا ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ فوٹو: فائل

سلمان خان نے بالی وڈ کے باہر پَر پھیلالیے ہیں اور کینیڈا میں ایک فلم پروڈیوس کررہے ہیں۔


سال 2011 میں بچوں کی فلم چِلر پارٹی کے بعد کو پروڈکشن میں یہ سلمان خان کی پہلی مووی ہے۔ کینیڈا میں مقیم بیروزگار بھارتی ڈاکٹر سے متعلق فلم کا نام ڈاکٹر کیبی رکھا گیا ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہ ڈاکٹر بے روزگاری سے تنگ آکر ٹیکسی چلانے لگتا ہے اور پھر اپنی ٹیکسی کو موبائل کلینک میں تبدیل کرکے لوکل ہیرو بن جاتا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر یان فرانکوئس پولیٹ ہیں جب کہ اداکاروں میں وِنے وِرمانی ، ایڈریانے پالیکی ، کنال نیئراور دیگر شامل ہیں۔
Load Next Story