پاکستان میں تھیٹر کا مستقبل روشن ہے بشریٰ انصاری

نئی نسل ڈرامہ انڈسٹری کی طرح تھیٹرکے فروغ کیلیے بھی کوشاں ہے، ایکسپریس سے گفتگو


Showbiz Reporter April 15, 2013
بشری انصاری نے کہاکہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری نے اپنے خوبصورت اورناقابل فراموش ڈراموں کے ذریعے دنیامیں اپنا ایک منفردمقام بنایاہے. فوٹو: فائل

سینئراداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تھیٹر کا مستقبل روشن دکھائی دیتاہے اب ہماری نئی نسل ڈرامہ انڈسٹری کی طرح تھیٹرکے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکا کہنا تھا کہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری نے اپنے خوبصورت اورناقابل فراموش ڈراموں کے ذریعے دنیامیں اپنا ایک منفردمقام بنایاہے اب نوجوان فنکاروں کی ذمے داری ہے کہ یہ اس کی دیکھ بھال کیسے کرتے ہیں اورڈرامہ انڈسٹری کی مزیدترقی میں اپنا کرداراداکرتے ہیں کے نہیں۔



ایک سوال کے جواب میں اداکارہ بشری انصاری نے کہا کہ مجھے اپنے کیریئرکا کوئی ایسا لمحہ نہیں ہے کہ میں جسے بھول گئی ہوں مگرانورمقصود کے لکھے ہوئے کھیل 'آنگن ٹیڑھا'میں کام کرکے بہت مزہ آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں