علی ظفر نے میشا شفیع کو 10 کروڑ کا قانونی نوٹس بھجوادیا

اداکارہ نے 2 ہفتوں میں معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردوں گا۔


ویب ڈیسک April 23, 2018
اداکارہ نے 2 ہفتوں میں معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردوں گا۔ فوٹو: فائل

معروف گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرنے پر میشا شفیع کو 10 کروڑ کا قانونی نوٹس بھجوادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار واداکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو 10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوادیا، جس میں کہا گیا کہ میشا شفیع نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا، اداکارہ اپنے کیے پر 2 ہفتوں میں معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردوں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات مسترد کردیے

واضح رہے میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے علی ظفر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مجھے ایک سے زائد بار جنسی ہراساں کیا تاہم علی ظفر کی جانب سے تمام الزمات مسترد کردیے گئے تھے اور انہوں نے اداکارہ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |