نیتو سنگھ شوہر رشی کپور کے خلاف پھٹ پڑیں

کپور خاندان میں کوئی کسی کی زندگی میں مداخلت نہیں کر سکتا، نیتو سنگھ


ویب ڈیسک April 23, 2018
کپور خاندان کا ایک قائدِ قانون ہے کہ کوئی کسی کی زندگی میں مداخلت نہیں کر سکتا،نیتو سنگھ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ اپنے شوہر رشی کپور کی بدسلوکی کے خلاف پھٹ پڑیں۔

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے والد رشی کپور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کافی متحرک رہتے ہیںوہ کئی بار اپنے جذباتی انداز کی وجہ سے صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں اور مداحوں سے بھی جھگڑ چکے ہیں، اداکار آئے دن اپنی ٹوئٹ کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہتے ہیں یہاں تک کہ ایک بار ان کے بیٹے کو میدان میں کودنا پڑا، رنبیر کپور نے ایک بیان میں کہا تھا کہ والد صاحب رات ساڑھے 10 بجے کے بعد اپنے ہوش میں نہیں رہتے اور اب اُن کی اہلیہ نیتو سنگھ بھی چپ نہ رہ سکیں اور شوہر کی بدسلوکی پر بول پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی مشہور اداکارہ نیتو سنگھ کا اپنے شوہر رشی کپور سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جس کپور خاندان کی بہو ہیں وہاں صرف ایک شخص ایسا ہے جو انہیں اُن کے شوہر کی بدسلوکی سے بچاتا ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ اُن کا بیٹا رنبیر کپور ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رشی کپور سیلفی بنانے پرخاتون مداح پر برس پڑے

نیتو سنگھ نے مزید انکشاف کیا کہ کپور خاندان میں کوئی کسی کی زندگی میں مداخلت نہیں کرسکتا جب کہ شوہر کی جانب سے بدسلوکی پر سب کے خاموش رہنے پر اُس دن میں سمجھ گئی تھی کہ میرے بیٹے کے علاوہ کوئی میری مدد کے لئے آگے نہیں آئے گا جس پر رشی کو بھی بُرا لگتا تھا کہ رنبیر میری وجہ سے اُن کے سامنا کھڑے ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں