ماتلی حیسکو نے نادہندگی پر 10 گاؤں کی بجلی کاٹ دی

مذکورہ دیہات پر12کروڑ روپے کے واجبات ہیں،ایس ڈی او،سیکڑوں افراد کا حیسکو کے خلاف بائی پاس پر دھرنا.


Nama Nigar April 15, 2013
مذکورہ دیہات پر12کروڑ روپے کے واجبات ہیں،ایس ڈی او،سیکڑوں افراد کا حیسکو کے خلاف بائی پاس پر دھرنا۔ فوٹو: فائل

حیسکو انتظامیہ ماتلی نے سب ڈویژن کے10سے زائد دیہات پر 10کروڑ روپے بقایاجات کی وجہ سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔

جبکہ ایک گائوں قبول کیریو میں بجلی کاٹنے کے خلاف سیکڑوں افراد نے ماتلی بائی پاس پر دھرنا دے کر مظاہرہ کیا اور حیسکو انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔



حیسکو انتظامیہ نے ایس ڈی او ماتلی ذوالفقار میمن کی سربراہی میں گائوں تماجی جہیجو،گائوں قبول کیریو،گائوں بھری نظامانی ،گائوں حاجی سانون، گائوں مرید باگرانی،گائوں محمد بخش کھوسو،گائوں مشتاق نونکانی سمیت 10دیہات کی بجلی منقطع کر دی۔ ایس ڈی او ماتلی ذوالفقار میمن کے مطابق کہ مذکورہ دیہات پر10سے12کروڑ کے بقایا جات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں