پی پی امیدواروں نے اوطاقوں میں پولنگ اسٹیشنز بنائےایاز پلیجو
عوام کو سہولتوں سے محروم رکھ کر بینک بیلنس بنائے گئے،جلسے سے خطاب.
قومی عوامی تحریک کے صدر اور پی ایس 47 قاسم آباد سے امیدوار ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ جب تک سندھ دشمن قوتیں پارلیمنٹ کے مورچے پر قابض ہیں تب تک سندھ میں کسی صورت بھی خوشحالی نہیں آ سکتی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے قاسم آباد کے علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حکمرانوں نے سندھ کے وسائل کو نیلام کر کے بیرون ملک اپنے بینک بینلنس اور ملکیت بنائی اور سندھ کی عوام کو روزگار، تعلیم، صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا۔
انھوں نے کہا کہ انتخابات میں من پسند نتائج حاصل کرنے کے لیے مرضی کی نگراں حکومت بنائی، حلقوں میں پولنگ اسٹیشن بھی مرضی کے مطابق قائم کیے گئے ہیں، تمام صورتحال سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کے باوجود وہ کوئی کارروائی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ پی ایس 47میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے اپنی اوطاقوں میں پولنگ اسٹیشنز بنائے ہیں، جن کو فوراً تبدیل کیا جائے، حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات کی جائے۔