ملزم فضل نے رابعہ کے اغوا زیادتی اور قتل کا اعتراف کر لیا

بچی کو اورنگی ٹاؤن سے اغوا کر کے بلوچ گوٹھ میں قتل کیا گیا، تفتیشی افسر کی رپورٹ

عدالت نے ملزم فقیرمحمدکو25اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ فوٹو : ایکسپریس

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے 5سالہ رابعہ قتل کیس میں گرفتار ملزم فقیر محمد کو 25 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

گزشتہ روز تفتیشی افسر نے ملزم فقیر محمد کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے عدالت میں پیش کیااوررپورٹ میں بتایا کہ مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،گرفتارملزم فضل محمد نے دوران تفتیش بچی کے اغوا،زیادتی اورقتل کرنے کااعتراف کیاہے،ملزم نے زیادتی کے مقام کی بھی نشاندہی کی ہے۔


تفتیشی افسرنے مزیدبتایاکہ ملزم نے رابعہ کو اورنگی ٹاؤن سے اغواکیا اور بلوچ گوٹھ میں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا۔ اس حوالے سے دو عینی شاہدین نے بھی پولیس سے رابطہ کیاہے،دونوں گواہوں نے پولیس کے روبرو تینوں گرفتار ملزموں کو شناخت کیا۔

تفتیشی افسر نے گواہوں کا بیان عدالت کے روبرو کرانے سے متعلق درخواست دائر کی جس پر عدالت نے دونوں گواہوں کو بیان کے لیے طلب کر لیا،پولیس نے فضل محمد کی نشاندہی پر فقیر محمد کو گرفتار کیاتھا۔
Load Next Story