وہاب ریاض سرجری کے سبب پاکستان کپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے

25 اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان کپ میں وہاب ریاض کو پنجاب کی نمائندگی کرنا تھی۔

25 اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان کپ میں وہاب ریاض کو پنجاب کی نمائندگی کرنا تھی۔فوٹو: فائل

CHENNAI, INDIA:
پیسر وہاب ریاض سرجری کے سبب پاکستان کپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔


وہاب ریاض کو کافی عرصے سے ناک کے مختلف مسائل کا سامنا ہے جس سے نجات کیلیے آپریشن کا مشورہ دیا گیا جو28 اپریل کو ہوگا، اس کے بعد انھیں 2 سے ڈھائی ہفتے آرام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض کو دورئہ برطانیہ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا۔ سلیکٹرز کے اس فیصلے پر خاصی تنقید ہوئی تھی۔25 اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان کپ میں وہاب ریاض کو پنجاب کی نمائندگی کرنا تھی۔
Load Next Story