پنجاب میں دوران ملازمت فوت ملازمین کے ورثا کو معاوضہ کیلیے فہرستیں طلب

محکمہ جنگلات کے سربراہان سے بھی یہ فہرست طلب کی گئی، چوہدری ظفر بلو


Qaiser Sherazi April 24, 2018
محکمہ جنگلات کے سربراہان سے بھی یہ فہرست طلب کی گئی، چوہدری ظفر بلو۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے1998ء سے اب تک دوران ملازمت فوت ہوجانے والے تمام سرکاری اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی فہرستیں مانگ لیں۔

حکومت کی طرف سے تمام سرکاری دفاترکے سربراہان کو چٹھی ارسال کی گئی ہے جس میں اس عرصہ کے دوران فوت ہوجانے والے تمام افسران، اہلکاروں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکریٹری و محکمہ جنگلات ایپکا کے قائد چوہدری ظفر بلو نے تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس کو بتایا کے محکمہ جنگلات کے سربراہان سے بھی یہ فہرست طلب کی گئی جس میں ہدایت کی گئی ہے کے ایک ہفتہ میں یہ فہرستیں پیش کر دی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں