گرمیوں کی تعطیلات نجی اسکول اپنی مرضی کے شیڈول پر عمل کرنے لگے
نجی اسکولوں کے عمل سے یکم اپریل کو شروع ہونے والے سرکاری طور پر جاری کیے گئے تعلیمی سیشن کی یکسانیت ختم ہوگئی
RAWALPINDI:
سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد کراچی سمیت صوبے کے نجی تعلیمی اداروں نے نیا تعلیمی سیشن اپنی مرضی سے ہی شیڈول کرنا شروع کردیا ہے جس کے سبب کراچی سمیت پورے سندھ میں تعلیمی سیشن میں یکسانیت ختم ہوگئی ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی غفلت سے مختلف تعلیمی نظاموں اوربورڈزکے تحت چلنے والے نجی اسکول تعلیمی سیشن پہلے ہی مختلف اوقات میں شروع کرتے تھے تاہم اب موسم گرماکی تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کے بعدان نجی تعلیمی اداروں نے تعلیمی سیشن کے آغاز کاشیڈول از خود طے کرنا شروع کردیا ہے آغاخان تعلیمی بورڈ اورکیمرج یونیورسٹی سے الحاق شدہ کچھ تعلیمی ادارے 14جون سے موسم گرما کی شروع ہونے والے تعطیلات سے قبل ہی تعلیمی سیشن شروع کررہے ہیں جس سے ان تعلیمی اداروں میں رواں تعلیمی سال11ماہ پر ہی ختم ہورہاہے بیشتراسکول 15سے 20 مئی اور بعض نجی اسکول تعلیمی سیشن 15اگست سے شروع کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں باضابطہ تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع ہوچکا ہے،اس سال موسم گرماکی تعطیلات 14جون سے شروع ہوکر13 اگست تک جاری رہیں گی،آغاخان تعلیمی بورڈاورکیمرج سسٹم کے تحت چلنے والے ''اے اوراولیول''اسکولوں میں تعلیمی سیشن یکم اگست سے شروع ہوتاتھاقابل ذکرامریہ ہے کہ اس سلسلے میں صوبائی محکمہ تعلیم کا ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نجی تعلیمی اداروں کی اس من مانی سے لاعلم بنا ہوا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ میں نئے عہدے تخلیق کرکے اس پرافسران کا تقررجاری ہے ڈائریکٹرجنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزکی نئی اسامی تخلیق کرکے اس پرڈائریکٹرپرائیویٹ اسکول منسوب صدیقی کوتعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی خالی ہونے والی اسامی رفعیہ ملاح نے سنبھال لی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزکراچی کی اسامی پر نئے افسر سلمان کا تقرر کردیا گیا ہے ۔