انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی مائیکرو پلان مرتب

تین روزہ مہم کے دوران 76 لاکھ بچوں کوحفاظتی ویکسین پلائی جائیگی، متعلقہ پولیس حکام کوبھی ہائی الرٹ کردیاگیا

مہم کے دوران کراچی سمیت سندھ بھرکے پانچ سال عمر تک 76لاکھ بچوں کوحفاظتی ویکسین پلانے کیلیے تمام اقدامات کرلیے گئے ہیں. فوٹو: فائل

لاہور:
کراچی سمیت سندھ میں آج سے سہ روزہ انسداد پولیومہم شروع کی جائیگی۔

مہم کے دوران کراچی سمیت سندھ بھرکے پانچ سال عمر تک 76لاکھ بچوں کوحفاظتی ویکسین پلانے کیلیے تمام اقدامات کرلیے گئے ہیں،پولیومہم میں کام کرنے والے رضاکاروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کیلیے ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ پولیس حکام کوبھی ہائی الرٹ کردیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ مہم کے دوران رضاکاروں کو مکمل فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجنید علی شاہ لیاقت آباد اسپتال میں بچوں کو پولیو وائرس سے بچائوکی ویکسین پلاکرمہم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔




تفصیلات کے مطابق کراچی کے 18ٹائونزمیں پانچ سال تک کے 22لاکھ54ہزار952 جبک اندرون سندھ کے 54 لاکھ بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلیے رضاکاروں کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں کراچی میں6ہزار948 رضا کاروں ، 5 ہزار 819موبائل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ کراچی کے مختلف مقامات پر 636فکسڈ پوائنٹس بھی قائم کیے جارہے ہیں جہاں بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤکی حفاظتی خوراک پلائی جائیگی۔

پانچوں ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں پولیومہم کو مانیٹرکرنے کیلیے خصوصی اقدامات بھی کرلیے گئے جبکہ رضاکاروںکی ٹیموںکے ہمراہ پولیس کی نفری بھی تعینات کی جائیگی، واضح رہے کہ امسال کراچی سمیت سندھ میں2 جبکہ ملک بھر میں6پولیوکیسوںکی تصدیق کی گئی ہے،ملک میں پہلی بار1994میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹوکوحفاظتی ویکسین کی خوراک پلا کرمہم کاباقاعدہ افتتاح کیاتھا تاہم 1996سے باقاعدہ مہم شروع کی گئی۔
Load Next Story