لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 11 افراد ہلاک 263 کو بچا لیا گیا

ربڑ کی کشتی زیادہ افراد بیٹھنے کے باعث الٹی، 11افراد کی لاشیں مل گئیں


خبر ایجنسی April 24, 2018
ربڑ کی کشتی زیادہ افراد بیٹھنے کے باعث الٹی، 11افراد کی لاشیں مل گئیں۔ فوٹو:فائل

لیبیامیں تارکین وطن کشتی ڈوبنے سے 11افراد ہلاک جبکہ 263 کو بچا لیا گیا۔

لیبیا کے نیوی ترجمان نے بتایا دارالحکومت طرابلس سے 70 کلومیٹر کی مسافت پر واقع سبراتھا کے ساحل پر پہلے آپریشن میں 83 افراد کو بچایاگیا جبکہ 11افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں۔

ترجمان نے بتایا ربڑکی کشتی زیادہ افراد بیٹھنے کے باعث الٹ گئی تھی جس کے باعث 11افراد ڈوب کر مرگئے جبکہ بچ جانے والوں نے مدد کیلیے کوشش کی جس پر امدادی آپریشن کے ذریعے 83 لوگوں کو سمندر سے باحفاظت نکال لیاگیا۔

ترجمان نے بتایا دوسرے آپریشن میں نیونی سے ساحلی علاقے زلیٹین کے نزدیک 180افراد کوبچایا اور سمندر سے باحفاظت نکال لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں