دہشت گردوں کی دھمکی پر سیکیورٹی سخت کردی جائے آئی جی

سوات میں ہونیوالے دھماکے کے تناظر میں اہم مقامات کی نگرانی کی جائے ، شاہد بلوچ


Staff Reporter April 15, 2013
شاہد ندیم بلوچ نے سینئر پولیس افسران کو حکم دیا کہ متعلقہ علاقوں میں پکٹنگ اور پولیس پیٹرولنگ کے یقینی اقدامات کیے جائیں. فوٹو: فائل

لاہور: آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ الیکشن کے سلسے میں مرتب کردہ سیکیورٹی پلان کو ممکنہ دھمکیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ امیدواروں ، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

انھوں نے یہ نئی ہدایات سوات میں ہونے والے دھماکے کے تناظر میں جاری کی ہیں، انھوں نے کہا کہ تمام اہم تنصیبات ، ایئرپورٹ ، ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹاپس اور داخلی و خارجی راستوں پر حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ نگرانی کے اقدامات بھی کیے جائیں۔



انھوں نے کہا کہ شہر اور صوبے کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر مسلح اور مستعد افسران کی تعیناتی یقینی بنائی جائے، شاہد ندیم بلوچ نے سینئر پولیس افسران کو حکم دیا کہ متعلقہ علاقوں میں پکٹنگ اور پولیس پیٹرولنگ کے یقینی اقدامات کیے جائیں اور ذمے داریوں پر مامور پولیس اہلکاروں کی موجودگی اور چابکدستی کو وقتاً فوقتاً چیک بھی کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں