نیٹی جیٹی پل پر لوٹ مار کی وارداتوں سے شہری پریشان
ایکسپریس سندھ کے سب ایڈیٹر اور پیج میکر سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیاگیا
نیٹی جیٹی پل پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ، بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان ایکسپریس سندھ کے پیج میکر اور سب ایڈیٹر سمیت متعدد شہریوں سے موبائل فون ، نقد رقم اور دیگر ضروری سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب جیکسن تھانے کی حدود میں نیٹی جیٹی پل پر2موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر دفتر سے گھر جاتے ہوئے ایکسپریس سندھ کے پیج میکر سلمان فاروقی اور سب ایڈیٹر منصور نصار بروڑو سمیت متعدد شہریوں کولوٹ لیا اور فرار ہو گئے، ملزمان نے سلمان فاروقی اورمنصور نصار بروڑو سے2قیمتی موبائل فون،3ہزار روپے کے قریب نقد رقم اور دیگر سامان لوٹا۔
ملزمان ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک آزادانہ لوٹ مار کرتے رہے اس دوران پولیس کا نام و نشان نہیں تھا،مسلح ملزمان بغیر نمبر پلیٹ کی2نئی موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، ایک طرف تو پولیس کی جانب شہریوں کو موٹر سائیکل پر مخصوص نمبر پلیٹ لگانے کی ہدایت دی گئی ہے اور نئی نمبر پلیٹ نہ لگانے پر شہریوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں تو دوسری جانب مسلح ملزمان بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکلوں پر آزادانہ لوٹ مار کررہے ہیں جو کہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔