چین کے تین منزلہ بار میں آتشزدگی سے 18 افراد ہلاک

آگ لگنے کے واقعے سے متعلق معلومات دینے والے کے لیے 31 ہزار 665 ڈالر انعام کا اعلان


ویب ڈیسک April 24, 2018
پولیس نے آتشزدگی کے واقعے میں ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ فوٹو : فائل

چین کے شہر کنگیان میں واقع ایک بار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کی زد میں آکر 18 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی چین کے جنوب مشرقی شہر کنگیان میں واقع ایک ریسٹورینٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 18 افراد جل کر خاکستر ہوگئے جب کے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کے فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کے عمل میں مصروف ہے۔



پولیس کا کہنا ہے کہ آگ تین منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی تھی۔ بار میں ریسٹورینٹ کے علاوہ انڈور گیمز بھی تھے جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تاحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے البتہ پولیس نے بار سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے واقعے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات دینے والے شخص کے لیے 31 ہزار 665 ڈالر کے مساوی رقم انعام میں دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں