الیکشن میں قیام امن کیلیے سرحدی علاقوں ی آمدورفت پر مزید توجہ دینگے وزیر داخلہ

غیرضروری نقل وحرکت روکنےکیلیےسیکیورٹی بڑھائی جائے،چمن میں گفتگو،آج بلوچ قیادت سےملیں گے.


Malik Manzoor Ahmed April 15, 2013
چیف الیکشن کمشنرآفس میں چوری کانوٹس،رپورٹ طلب،الیکشن کمیشن کے تمام دفاترکی سیکیورٹی سخت کرنے کاحکم. فوٹو : فائل

QUETTA: نگران وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب خان نے کہاہے کہ امن وامان برقراررکھنے کیلئے سرحدی علاقوںسے ہونیوالی آمدورفت پرمزیدتوجہ دی جائیگی تاکہ ہر قسم کی غیرقانونی نقل وحرکت کومکمل طورپربند کیاجاسکے۔

وہ اتوارکوچمن کے دورے کے موقع پربات چیت کررہے تھے،چمن پہنچنے پرفرنٹیرکوربلوچستان کے کمانڈنٹ پشین سکاؤٹس کرنل حیدرعلی نے انکااستقبال کیا،وفاقی وزیرکوچمن کے راستے افغانستان آمدورفت کے بارے میںتفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ روزانہ 6سے 7ہزارافرادبارڈرکراس کرتے ہیںجہاں پرایف سی نے اپنی چیک پوسٹیںقائم کی ہیںاورسکینرزکے ذریعے تلاشی لی جاتی ہے۔وفاقی وزیرحبیب خان نے ہدایت کہ آنیوالے انتخابات کے دوران غیرضروری نقل وحمل کوروکنے کیلئے مزیدسکیورٹی موثربنائی جائے جس کیلئے وفاقی حکومت ہرممکن تعاون فراہم کریگی،وفاقی وزیرنے ایف سی کے مورال کوسراہتے ہوئے کہاکہ بارڈرسکیورٹی کے حوالے سے سکیورٹی کومزیدمربوط بنایاجائے،بعد ازاںوفاقی وزیرداخلہ حبیب خان نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے پاک افغان بارڈرکا فضائی معائنہ کیا۔



آن لائن کیمطابق میڈیاسے گفتگومیںنگران وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے کہاکہ بلوچستان کی سیاسی لیڈرشپ کے سکیورٹی خدشات دورکر کے صوبے میںتحفظ اوراعتمادکی فضاپیداکریںگے،وزارت داخلہ بلوچستان کے لوگوںکوتسلی بخش سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کریگی،انہوں نے کہاکہ میرے دورہ بلوچستان کامقصدبھی عام انتخابات کیلئے سکیورٹی امورکاجائزہ لیناہے۔علاوہ ازیںنگران وفاقی وزیرداخلہ نے کراچی میںچیف الیکشن کمشنرکے دفترسے لیپ ٹاپ چوری ہونیکانوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی اورالیکشن کمیشن کے تمام دفاترکی سکیورٹی سخت کرنے اورعملہ کی مناسب حفاظت کرنیکاحکم دیاہے۔

نگران وفاقی وزیرداخلہ ملک محمدحبیب خان آج اخترمینگل ،محمودا چکزئی، طلال بگٹی سمیت بلوچستان کی سیاسی قیادت کیساتھ اہم ملاقات کریںگے اورانتخابات کے دوران انکے سکیورٹی خدشات دورکرنے سمیت بلوچستان میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے جامع سکیورٹی پلان کی منظوری دی جائیگی،اسکے علاوہ وزیراعلیٰ ہائوس کوئٹہ میںاہم اجلاس بھی ہوگا۔ملک حبیب نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگومیںکہاکہ بلوچستان میں ملک دشمن عناصرکیخلاف کارروائی جاری رکھی جائیگی،صوبے میں کسی کوعدم استحکام پیدا کرنیکی ہرگزاجازت نہیںدی جائیگی،سیاسی قیادت کے تمام ترسکیورٹی خدشات دورکرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |