وزیر قانون سندھ پابندی کے باوجود اسمبلی میں گٹکا کھاتے پکڑے گئے

ضیاء الحسن لنجار کو اسپیکر نے جھاڑ پلاتے ہوئے ایوان سے ہی باہر نکال دیا


ویب ڈیسک April 24, 2018
اگر آپ کو گٹکا کھانا ہے تو ایوان سے باہر جا کر کھائیں،آغا سراج درانی،فوٹو:فائل

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گٹکا کھانے والے وزیرقانون ضیاء الحسن لنجار کو اسپیکر نے جھاڑ پلاتے ہوئے ایوان سے باہر نکال دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں قانون بنانے والے خود ہی قانون شکن نکلے، وزیرقانون سندھ سمیت حکمران جماعت پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی اور وزیر قانون نے ایوان میں بیٹھ کر قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ منگل کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی زیرصدارت اجلاس میں وزیرقانون ضیاء الحسن لنجار اور پی پی رکن فراز ڈیرو گٹکا کھاتے ہوئے پکڑے گئے۔


یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی میں گٹکا کھانے اور سگریٹ نوشی کیخلاف کارروائی شروع


اسپیکر نے ایوان میں بیٹھ کر گٹکا کھانے والے ارکان کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو گٹکا کھانا ہے تو ایوان سے باہر جا کر کھائیں، اسپیکر کی سرزنش پر گٹکا کھانے والے ارکان کو ایوان سے باہر جانا پڑ گیا۔


واضح رہے کہ سندھ بھر میں گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد ہے اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت پولیس بھرتیوں میں ایسے امیدواروں کو منتخب نہیں کیا جائے گا جو گٹکا کھاتے ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |