میشا شفیع نے علی ظفر کے ساتھ قانونی جنگ کیلئے کمر کس لی

میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف کیس کی لیے یرسٹر محمد احمد پنسوٹا اور نگہت داد کی خدمات حاصل کرلیں

میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ فوٹوفائل

TURBAT:
معروف پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے ساتھ قانونی جنگ لڑنے کیلئے مکمل تیاری کرلی۔

چند روز قبل میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک سے زائد بار ہراساں کیا اور غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کی۔ وہ اب تک چپ رہیں کیونکہ انہیں اپنی اور علی کی نیک نامی کا خیال تھا لیکن اب وہ مزید چپ نہیں رہیں گی جب کہ علی ظفر نے میشا کے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں 100 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوادیا۔

میشا نے معافی تو نہیں مانگی تاہم علی ظفر کے ساتھ قانونی جنگ لڑنے کی مکمل تیاری کرلی۔ گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے قانونی نوٹس بھیجنے کے بعد قانونی مشیروں کا تقرر کردیا۔ ٹوئٹر پر میشا شفیع نے اپنے قانونی مشیروں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہراسانی کے معاملے پر بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا اور خواتین کے حقوق کی وکیل نگہت داد ان کا کیس لڑیں گی۔




اس خبرکوبھی پڑھیں: میشا شفیع نے اب تک خاموش رہنے کی وجہ بتادی

میشا نے اپنے ٹوئٹ میں میڈیا سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کے حوالے سے تمام معلومات کیلئے ان دونوں سے رابطہ کریں۔

Load Next Story