کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے دوران 3 خودکش حملوں میں 6 پولیس اہلکار شہید

فائرنگ کے تبادلے میں 2 خود کش حملہ آور بھی مارے گئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 24, 2018
فائرنگ کے تبادلے میں 2 خود کش حملہ آور بھی مارے گئے، آئی ایس پی آر - فوٹو: سوشل میڈیا

کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے اندر 3 خود کش حملوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش حملہ آور بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملے ہوئے، حملوں میں ایف سی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں حملہ آور مارے گئے، مارے جانے والے بمبار ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

'' فورسز کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارے گئے ''


ترجمان پاک فوج کے مطابق حملہ آرورں کی جانب سے ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 6 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔