مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری شہید کردیے
بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں زبردستی گھروں میں گھس کرتلاشی لی، کشمیر میڈیا سروس
بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں فائرنگ کرکے مزید 4 نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج کی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ برقرار ہے اور تازہ واقعے میں فائرنگ کرکے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں محاصرے کے دوران چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے زبردستی گھروں میں گھس کرتلاشی لی اور اس دوران 4 نوجوانوں کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 4 نوجوانوں کی شہادت پر ہڑتال
واقعے کے خلاف اہل علاقہ محاصرہ توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے قابض فوج کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترال کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس آفیسر اور فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔