شام کے شمالی مشرقی صوبے ادلب پر بمباری سے 54 افراد ہلاک 120 زخم

فضائی حملہ کے بعد حکومتی افواج نے گولے داغے،شہریوں کی چیخ و پکار،ضروریات زندگی ناپید ہوگئیں12 باغی بھی مارے گئے۔

فضائی حملہ کے بعد حکومتی افواج نے گولے داغے، شہریوں کی چیخ و پکار،ضروریات زندگی ناپید ہوگئیں12 باغی بھی مارے گئے. فوٹو: رائٹرز

شام کے شمال مشرقی صوبہ ادلب میں باغیوں کے زیر اثر شہر پر شامی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دو بچوں اور دو عورتوں اورجنگجوئوں سمیت 54 افراد ہلاک ہوگئے۔

شامی مشاہداتی گروپ برائے انسانی حقوق نے ابتدائی اطلاعات میں کہا کہ سراقیب شہر میں انڈسٹریل زون پر فضائی حملے میں 120 افراد زخمی بھی ہوئے۔ مشاہداتی گروپ نے علاقے کے کارکنوں کی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے کے بعد حکومتی افواج نے علاقے پر گولے داغے۔




مقامی کارکنوں کی جانب سے بنائی گئی وڈیو میں حملے کے دوران اٹھتے گہرے دھویں کے بادل باآسانی دیکھے جا سکتے تھے۔ شیلنگ اور بھاری ہتھیاروں کی لڑائی میں تقریبا 12 باغی مارے گئے ۔
Load Next Story