یو اے ای کا عراق کی تاریخی مسجد کی تعمیر نو کیلیے 5 کروڑ ڈالرامداد دینے کا اعلان

مسجد کی تعمیر نو کے لیے عراق اور متحدہ عرب امارات کےدرمیان اتفاق رائے ہوگیا


ویب ڈیسک April 24, 2018
مسجد کی تعمیر نو کے لیے عراق اور متحدہ عرب امارات کےدرمیان اتفاق رائے ہوگیا ا،فوٹو:فائل

متحدہ عرب امارات عراقی شہر موصل کی تاریخی جامع مسجد 'النوری' کی تعمیر نو کے لیے 5 کروڑ ڈالر امداد فراہم کرے گا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق داعش کے خلاف خونریز جنگ کے دوران شہید ہونے والی تاریخی جامع مسجد'النوری' کو اصل حالت میں بحال کرنے اور اس کے مینار'الحدبا' کی تعمیر نو کے لیے عراق اور متحدہ عرب امارات کےدرمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: داعش نے موصل کی تاریخی مسجد کو شہید کردیا

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والی تقریب کے دوران اماراتی وزیر ثقافت نورہ الکعبی نے اعلان کیا کہ یو اے ای حکومت مسجد النوری کی تعمیر نو کے لیے 5کروڑ 4لاکھ ڈالر امداد فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف مسجد کی تعمیر نو کے لیے بلکہ عراقی نوجوانوں میں نئی امید بھی ہے۔

واضح رہے کہ 2014میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے اسی مسجد سے اپنی خودساختہ خلافت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا اور عراقی حکومت نے گزشتہ سال 7ماہ کی خونریز جنگ کے بعد داعش سے موصل کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں