تحریک انصاف پاکستان کی آخری امید ہےجمال صدیقی

ڈیفنس میں الیکشن سیل قائم،عوام آزمائے ہوئے سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں.


Staff Reporter April 15, 2013
تحریک انصاف کے سیکریٹری انفارمیشن جمال صدیقی الیکشن سیل کی تفصیلات بتارہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

تحریک انصاف نے پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کے لیے ڈیفنس میں الیکشن سیل قائم کردیا ہے جہاں سے کراچی کی انتخابی سیاست کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

الیکشن سیل میں تحریک انصاف کے درجنوں کارکنان مصروف عمل ہیں اس سلسلے میں نمائندہ ایکسپریس نے تحریک انصاف کے الیکشن سیل کا دورہ کیا، تحریک انصاف کے الیکشن سیل میں فردوس شمیم نقوی، عمران اسماعیل،فیصل ڈاوڈا،نادر اکمل لغاری،حفیظ الدین اور ڈاکٹر عارف علوی وغیرہ شامل ہیں،میڈیا کوآرڈی نیٹرجمال صدیقی کے مطابق الیکشن سیل مختلف حلقوں کے متعلقہ امیدواروں کو سائنسی بنیادوں پر حلقوں سے متعلق مکمل معلومات اور آگاہی فراہم کررہا ہے،ہمارے لیے قومی اسمبلی کے این اے 239، 241،252اور256ٓٓ اہم حلقے ہیں۔



کراچی میں تحریک انصاف کے3000 رضاکار ہیںجو ضلع،ٹائون اور یوسی کی سطح پر متحرک ہیں،ہر رضاکار الیکشن کے دن 10افراد کو پولنگ اسٹیشن لے جائے گا، پاکستان میں امیر،غریب،مزدور ہو یا صنعتکار سب آزمائے ہوئے حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں، اب پی ٹی آئی ہی پاکستان کی آخری امید ہے،اور نوجوان ہی تبدیلی لائیں گے ،اس وقت کراچی میں پی ٹی آئی کی ممبر شپ میں 800000 سے زائد ہوچکی ہے جو تشہیری اور انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ہماری جماعت میں زیادہ تر30 سے35 سال کے نوجوان شامل ہیںجو ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں