خدمت انسانیت کسی قوم مذہب اورگروہ کی محتاج نہیںرمضان چھیپا

خدمت کا جذبہ ہر انسان کے اندر موجود ہے ، خدمت پیسوں سے نہیں جذبوں سے ہوتی ہے.

خدمت کا جذبہ ہر انسان کے اندر موجود ہے ، خدمت پیسوں سے نہیں جذبوں سے ہوتی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

KARACHI:
سماجی کارکن رمضان چھیپا نے کہا ہے کہ خدمت انسانیت کسی قوم، مذہب فرقہ اور گروہ کی محتاج نہیں، ہر انسان پہلے انسان اور پھر مسلمان، ہندو، سکھ، یہودی اور عیسائی ہے لہٰذا خدمت انسانیت کیلیے کا م کرنیوالے لوگ بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کا کام انجام دے رہے ہیں۔

یہ بات انھوں نے چھیپا مرکز پر آنیوالے طلبہ و طالبات کے نمائندہ وفد سے بات کرتے ہوئے کہی، انھوں نے طلبہ و طلبات کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خدمت ایک ایسا جذبہ ہے جو کہ ہر انسان کے اندر موجود ہے، خدمت پیسوں سے نہیں بلکہ جذبوں سے کی جاتی ہے، ایک نابینا ضعیف کو سڑک پار کرانا یا روڈ پر پڑے پتھر کو اٹھانا بھی خدمت ہے لہٰذا آپ انھیں بنیادی خدمات سے خدمت انسانیت کا آغاز کریں۔




انھوں نے کہا کہ جس دن ہم نے اپنے اندر سوئے ہوئے اس جذبے کو جگا لیا اس دن پاکستان مکمل طور پر امن کا گہوارہ بن جائے گا انھوں نے طلبا سے کہا کہ آپ سب مل کر عہد کریں کہ اپنے اندر خدمت کے چھپے ہوئے جذبے کو نکال کر اس ملک کو امن و خوشحاکی کا گہوارا بنائینگے، طلبہ نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ وہ انسانیت کی بے لوث خدمت کا آغاز کرینگے۔
Load Next Story