اے این پی نے شہر میں انتخابی عوامی رابطہ مہم شروع کردی

ملیر، ایسٹ اورسائوتھ کی کابینہ،مجلس عاملہ، امیدواروں اور دیگرکے اجلاس کا انعقاد.


ملیر، ایسٹ اورسائوتھ کی کابینہ،مجلس عاملہ، امیدواروں اور دیگرکے اجلاس کا انعقاد۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے کراچی میں انتخابی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے،کراچی میں عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اے این پی ضلع ملیر ، ایسٹ اور سائوتھ کی ضلعی کابینہ ، مجلس عاملہ ، پی ایس ، وارڈز اور یونٹس کے صدور و جنرل سیکٹریز اور صوبائی و قومی اسمبلیوں کے امیدواروں کے مشترکہ اجلاس ضلعی دفاتر میں ہوئے، صدر یونس خان بونیری کی زیرقیادت ضلع ایسٹ کا اجلاس ہوا۔

جس میں انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی اور این اے 254 کے امید وار صادق خٹک اور پی ایس125 کے امیدوار شمشیر خان بونیری نے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا،اس موقع پر یونس خان بونیری نے کہا کہ اے این پی حسینیت کا قافلہ ہے،دہشت گرداپنی مذموم کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،خطرات کے باوجود آج سینکڑوں کارکنوں کی موجودگی دہشت گردوں کے عزائم کو شکست دینے کے لیے کافی ہے،ضلع ایسٹ کے اجلاس میں انتخابی مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

ضلع ملیر کا اجلاس ضلعی صدر سعید خان افغان کی زیر صدارت ہوا اور الیکشن مہم کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی گئی،ضلع سائوتھ کا اجلاس صدر منیر خان کی زیر صدارت ہوا جس میں اہم کمیٹیاں تشکیل دی گئی،اجلاسوں میں سوات میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے مقامی رہنما مکرم شاہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی،دریں اثنا جدون برادری نے مشترکہ جرگے میںاے این پی کے امیدواروں این اے 239 کے امیدوار سرفراز جدون اور پی ایس 89 کے امیدوار سلیم جدون کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔