سیاسی جماعتیں کرپٹ سرمایہ داروں کو ٹکٹ دیتی ہیں پیرزادہ قاسم

شاعر اور ادیب کو بیکار سمجھا جاتا ہے،قلمکارکسی جماعت کا ہمدرد نہیں ہوتا.


Umair Ali Anjum April 15, 2013
شاعر اور ادیب کو بیکار سمجھا جاتا ہے،قلمکارکسی جماعت کا ہمدرد نہیں ہوتا. فوٹو: فائل

معروف شاعر اور جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں قومی اورصوبائی اسمبلی کے الیکشن لڑنے کیلیے سیاسی جماعتیں کرپٹ سرمایہ داروں اوروڈیروں کو ٹکٹ دیتی ہیں تاکہ ملک میں اندھیر نگری کا سما رہے۔

شاعر، ادیب اورمفکراس ملک میں ایک بیکار آدمی سمجھا جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ قلمکار نہ تو کسی پارٹی کا جیالا ہوتا ہے نہ ہی ہمدرد تصورکیا جاتا ہے، اس لیے اس کوگھاس ڈالنے سے اجتناب کیا جاتا ہے، ایک سوال کے جواب میں پیرزادہ قاسم نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کے خواب دکھانے والوں نے مجھ سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں کیا اور میں سمجھتا ہوں کہ اگروہ مجھ سے رابطہ کرتے توشاید ان کی عزت میں کمی نہ آتی۔



انھوں نے کہا کہ میں پاکستان کے مستقبل کوکسی سیاسی پارٹی سے منسوب کرکے یہ نہیں کہہ سکتاکہ وہ اسے سنوار دیگی، ہاں اگر نوجوان نسل ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اس کی باگ ڈور سنبھالے تو یقینی طور پر انقلاب برپا ہو سکتا ہے اور بہت سی چیزیں تبدیل ہوکر درستگی کی طرف جا سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں