خواتین پولیس کو پسند کی پوسٹنگ ملے گی پولیس کوٹہ 5 فیصد کرنے کی سفارش
پولیس سروس کیلیے خواتین اور ڈگری ہولڈر طالبات پولیس کے شعبوں کا وزٹ کریں،خواتین افسران کو اہم ذے داریاں دی جائینگی.
ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر شیخ نے کہا ہے کہ خواتین پولیس افسران کو بطور تھانہ ایس ایچ او اور سیکشن آفیسر ٹریفک تعینات کیا جائے گا اور ان کی تعیناتی ایسے تھانوں اور ٹریفک پوسٹ پر ہوگی جہاں جرائم کی شرح اور ٹریفک کے مسائل کم ہوں۔
بعدازاں دیگر تھانہ جات اور ٹریفک پولیس چوکیوں پر بھی ایسے ہی اقدامات کیے جائیں گے اور پولیس ریکروٹمنٹ میں خواتین کا کوٹہ 5 فیصد تک کرنے کی سفارش کی جائے گی،غلام شبیر شیخ اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے،انھوں نے کہا کہ خواتین پولیس افسران و اہلکاروں کو اہم ذمے داریاں تفویض کرنے کا مقصد جنسی تفریق کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ انھیں پولیس میں مساوی ماحول فراہم کرنا ہے، ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ پولیس میں صرف 900 خواتین ہیں جس کی وجہ پڑھی لکھی اور اہل خواتین میں پولیس سروس کے بارے میں آگاہی اور ترغیب کا نہ ہونا ہے اور ہم ریکروٹمنٹ کے معیار میں ان کے لیے نرمی کی سفارش اور کوٹہ 5 فیصد کرنے کی سفارش کررہے ہیں۔
بعدازاں غلام شبیر شیخ کی جانب سے دربار میں خواتین پولیس افسران و اہلکاروں کو سروے فارم دیا گیا،جس میں سے خواتین پولیس سے ان کے کام اور پولیسنگ کی بہتری کی تجاویز پوچھی گئی ہیں،انھوں نے کہا کہ خواتین کو پوسٹنگ ان کی پسند سے دی جائے گی لہٰذا خواتین خصوصاً یونیورسٹی سے فارغ التحصیل اور ڈگری ہولڈر طالبات گروپس کی صورت میں پولیس کے مذکورہ شعبوں کا وزٹ کریں اور تمام امور دیکھیں،ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ خواتین تربیتی ماڈیول اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔