غیرملکی مبصرین کیلیے فاٹا خیبرپختونخوا اور بلوچستان خطرناک قرار

دہشت گرد غیر ملکیوں پر حملے اور انھیں تاوان کیلیے اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، خفیہ ادارے


INP/Online April 15, 2013
دہشت گرد غیر ملکیوں پر حملے اور انھیں تاوان کیلیے اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، خفیہ ادارے. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے پاکستان آنے والے غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کے نمائندوں کیلیے بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور فاٹا کو انتہائی خطرناک قرار دے دیاگیا ہے۔

خفیہ اداروں کو اطلاعات ملی تھیں کہ دہشت گرد غیر ملکیوں پر حملے اور انھیں تاوان کیلیے اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے حکومت کو رپورٹ دی ہے کہ عام انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے آنیوالے یورپی یونین کے مبصرین ، سرکاری تنظیموں کے عہدیداران اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو بلوچستان، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔



جبکہ بعض گروپ انھیں تاوان کے لیے اغوا بھی کرسکتے ہیں لہٰذا مذکورہ علاقوں میں مبصرین کی سیکیورٹی کو انتہائی سخت کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور فاٹا کو غیر ملکیوں کے لیے خطر ناک قرار د یتے ہوئے انھیں ان علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں