ترسیلات زر2017 میں ریکارڈ466ارب ڈالرتک پہنچ گئیں رپورٹ

گزشتہ سال 69 ارب ڈالر کی ترسیلات کے ساتھ بھارت سرفہرست رہا۔

ترسیلات زر2017 میں ریکارڈ466ارب ڈالرتک پہنچ گئیں،رپورٹ فوٹو: سوشل میڈیا

تارکین وطن کی جانب سے اپنے ملک میں رقوم کی ترسیلات 2017 میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مگر فنڈز کی منتقلی کی لاگتوں میں بھی اضافہ ہوا۔


رپورٹ کے مطابق 2017 میں باضابطہ ذرائع سے کم اور متوسط آمدن ملکوں کو بھیجی گئی ترسیلات زر 466ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو 2016 میں 429 ارب ڈالر کی ترسیلات سے 8.5 فیصد زیادہ ہیں،2018 میں 4 فیصد اضافہ متوقع ہے، گزشتہ سال 69 ارب ڈالر کی ترسیلات کے ساتھ بھارت سرفہرست رہا۔

دوسرا نمبر 64 ارب ڈالرکے ساتھ چین کا رہا ، فلپائن 33 ارب کے ساتھ تیسرے، میکسیکو 31ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے، نائیجیریا 22 ارب ڈالر اور مصر 20 ارب ڈالر کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہے، 2018 کی پہلی سہ ماہی میں 200ڈالر بھیجنے کی لاگت 7.1 فیصد رہی۔
Load Next Story