قومی ہاکی مزید غیر ملکی کوچز کی خدمات لینے کا فیصلہ
چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہالینڈ میں کیمپ لگے گا، پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے راولنٹ اولٹمینز کے کامیاب تجربے کے بعد مزید غیر ملکی کوچز کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا جون میں شیڈول ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم کا کیمپ ہالینڈ میں بھی لگایا جائے گا۔
کیمپ میں ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ برین لومینز قومی پلیئرز کو پنالٹی کارنر لگانے کی خصوصی ٹریننگ دیں گے، اسی کیمپ کے دوران ہالینڈ ہی کے گول کیپر ٹرینر، ملائیشیا کے فزیو تھراپسٹ اور آسٹریلوی فزیکل ٹرینر کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس سے قبل گرین شرٹس کے کیمپس ایبٹ آباد اور کراچی میں بھی لگائے جائیں گے جس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کا چیلنج درپیش ہے۔ میگا ایونٹ 23 جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ کے شہر بریڈا میں کھیلا جائے گاجس میں پاکستان سمیت ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، بھارت اور ہالینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی 30 اپریل کو ایبٹ آباد میں رپورٹ کریں گے جبکہ باقاعدہ کیمپ کا آغاز یکم مئی سے شروع ہو کر 14 جون تک جاری رہے گا، کیمپ کا دوسرا مرحلہ عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں19 جون سے شروع ہو گا جس میں میگا ایونٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کیلیے قومی ٹیم 4 جون کوہالینڈ جائیگی جہاں کھلاڑیوں کی یورپی کنڈیشنز سے ہم آہنگی پیدا کرنے کیلیے خصوصی کیمپ لگایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کا تھنک ٹینک سمجھتا ہے کہ کسی بھی بڑے ایونٹ میں کامیابی کے حصول کیلیے دوسرے شعبوں کے ساتھ پنالٹی کارنر کا شعبہ خاصی اہمیت کا حامل ہوتاہے۔ اس شعبے میں موجود خامیوں پر قابو پانے کے لیے ہالینڈ ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی برین لومینز کی خصوصی خدمات حاصل کی جائیں گی، کیمپ کے دوران لومینز پنالٹی کارنر اسپشلسٹ مبشر علی، توثیق سمیت دوسرے کھلاڑیوں کو پنالٹی کارنر لگانے کے حوالے سے ٹریننگ کے ساتھ خصوصی ٹپس بھی دیں گے۔
مزید معلوم ہوا ہے کہ اسی کیمپ کے دوران ہالینڈ ہی سے تعلق رکھنے والے گول کیپر ٹرینر، ملائیشیا کے فزیو تھراپسٹ اور آسٹریلوی فزیکل ٹرینر کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف23 جون کو مدمقابل ہو گی، 24 جون کو آسٹریلیا سے سامنا ہوگا، 26 جون کو قومی ٹیم ہالینڈ سے نبرد آزما ہوگی، 28 جون کو ارجنٹائن جبکہ پہلے مرحلے کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم 29 جون کوبیلجیئم کیخلاف میدان سنبھالے گی۔
یکم جولائی کوچیمپئنز ٹرافی کے پوزیشن میچز سمیت ایونٹ کی چیمپئن ٹیم کا بھی فیصلہ ہوگا۔ پاکستان کو اب 3 بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل رہا ہے، 1978 اور 1980 کے ابتدائی ایڈیشن جیتنے کے بعد گرین شرٹس نے آخری مرتبہ 1994 میں شہباز احمد سینئر کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی کا فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اسی ایونٹ میں پاکستان کو 7 مرتبہ 1983، 1984، 1988، 1991 ، 1996، 1998 اور 2014 میں چاندی جبکہ 7 مرتبہ ہی 1986، 1992، 1995، 2002، 2003 ، 2004 اور 2012 میں کانسی کے تمغے حاصل کیے تھے۔