سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کاتحفظ یقینی بنایا جائے الطاف حسین

اے این پی کے رہنماؤں پر حملوں کی مذمت،چیف الیکشن کمشنرکا لیپ ٹاپ چوری ہونے پر تشویش


Express Desk April 15, 2013
اے این پی کے رہنماؤں پر حملوں کی مذمت،چیف الیکشن کمشنرکا لیپ ٹاپ چوری ہونے پر تشویش۔ فوٹو: فائل

KABUL: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے سوات کے علاقے سوربندمیں بم دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنمامکرم شاہ کے جاں بحق ہونے پردلی افسوس کا اظہار کیا اور ان کے قتل کوکھلی دہشتگردی قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ دہشتگردوںکی جانب سے سیاسی رہنماؤں اورامیدواروں پرقاتلانہ حملے اوران کے سفاکانہ قتل کے واقعات ملک بھرکے عوام کیلیے لمحۂ فکریہ ہیں،ایسا محسوس ہوتاہے کہ سفاک دہشتگرداور ان کے سرپرست ملک میں خوف ودہشت کی فضا قائم کرکے قومی سلامتی ویکجہتی کوغیرمستحکم کرنیکی سازش کررہے ہیں۔الطاف حسین نے چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کےPK-21کی نشست پرامیدوارمعصوم شاہ کے قافلے پر بم دھماکے کی سخت مذمت کی ہے اوردھماکے نتیجے میں معصوم شاہ کے زخمی ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔



مذمتی بیان میں انھوں نے بم دھماکے کی اس مذموم کارروائی کوالیکشن کی آزادانہ انتخابی سرگرمیاں روکنے کی گھنائونی کوششوںکاتسلسل قراردیاہے۔ الطاف حسین نے صدر زرداری،نگراں وزیراعظم میرہزار کھوسو اورنگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب سے مطالبہ کیاکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اورامیدواروں پر قاتلانہ حملوںکافوری نوٹس لیا جائے، شہریوں کو بلاامتیاز تفریق جان ومال کامکمل تحفظ فراہم کیاجائے اورسفاک دہشت گردوںکو گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے ۔الطاف حسین نے اے این پی کے رہنمامکرم شاہ کے جاں بحق ہونے پرعوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اورمقتول کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیاہے۔

ایک اوربیان میں الطاف حسین نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے لیپ ٹاپ کی چوری پر گہری تشویش کااظہار کیاہے اورکہاہے کہ میڈیارپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکے لیپ ٹاپ میں حساس نوعیت کاڈیٹااوردستاویزات موجود تھیں جوکہ چوری کرلی گئی ہیں اور اب اس بات کاخدشہ ہے کہ دشمن عناصران حساس دستاویزات اورڈیٹاکی مددسے سازشی مقاصدحاصل کرسکتے ہیں۔ الطاف حسین نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس سنگین واقعے کاسختی سے نوٹس لیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں