ایس ایس پی تشدد کیس عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر

اگر 4 مئی کو عمران خان نہ آئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے، عدالت


ویب ڈیسک April 25, 2018
ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ فوٹو:فائل

PARACHINAR: ایس ایس پی تشدد کیس میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر بریت کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی تک موخر کردیا گیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت ہوئی، ایس ایس پی تشدد کیس میں عدالت نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی موجودگی میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس میں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایس ایس پی تشدد کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلے کے وقت موجود نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے چئیرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی کو سنایا جائے گا تاہم اگر 4 مئی کو عمران خان نہ آئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت بھی 24 مئی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں