اتحاد کے دروازے بند کردیے اس بار الیکشن کا بائیکاٹ کوئی اور کریگا منور حسن

دھاندلی کی تیاریاں ہورہی ہیں،کراچی پر اپنے حق کے دعویداروں نے شہر کو مقتل بنا دیا ہے


Staff Reporter April 15, 2013
کراچی: جماعت اسلامی کے امیر منور حسن، محمد حسین محنتی،معراج الہدیٰ ودیگر انتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنے انتخابی نشان ترازو کے تحت انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی ' انتخابات کا بائیکاٹ دوسرے لوگ کریں گے '11 مئی کو امریکی غلاموں کو مسترد کرکے ہی نجات کی راہ نکل سکتی ہے۔

وہ اتوار کو شباب ملی کے تحت کراچی تا پشاور '' ترازو روڈ کارواں'' کے آغاز کے موقع پر خطاب اور بعدازاں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ منورحسن نے کہاکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا چیپٹر کلوز ہوگیا ہے ' اسے خیبرپختونخواہ میں جے یوآئی اور تحریک انصاف نے بند کیا اور لاہور میں نواز لیگ نے ۔ سندھ اور کراچی میں 10 جماعتی اتحاد تازہ ہوا کا جھونکا ہے اس کے نتیجے میں ون ٹو ون امیدوار کھڑے کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔



بڑی پارٹیاں امریکا کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہیں اور اسی لیے ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیے جارہے ہیں کہ امریکی غلاموں کو منتخب کرایا جاسکے انتخابات میں جھرلو اور دھاندلی کی تیاریاں ہورہی ہیں ۔ معاشی اور عسکری دائروں میں امریکی غلامی کے اثرات ہیں۔ ملک میں سیکڑوں ریمنڈ ڈیوس موجود ہیں جو نوجوانوں کو قتل کررہے ہیں عوام کو فرقوں اور مسلکوں کی تقسیم سے دوچار کررہے ہیں۔ منور حسن نے کہاکہ کراچی پر اپنے حق کے دعویداروں نے کراچی کو مقتل بنا دیا ہے ' کراچی کے تشخص کو بگاڑ دیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس شہر کو سب نے مل کر بنایا ہے ملک کے چپے چپے کا نمائندہ یہاں موجود ہے اس لیے اسے منی پاکستان کہا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں