جعلی ڈگری کیس11 سابق ارکان پارلیمنٹ نا اہل تنخواہیں واپس کرنے کا حکم

3سینیٹرزاسراراللہ زہری،ریحانہ بلوچ،محبت خان مری اورپنجاب اسمبلی کے ارکان ثمینہ خاور،سمل کامران، شمائلہ رانا شامل


Numainda Express April 15, 2013
تمام مراعات واپس لینے کی ہدایت،الیکشن کمیشن کانوٹیفکیشن جاری،نادرمگسی،بشیرخان،طارق مگسی کی رکنیت پہلے ہی ختم ہوچکی. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کے باعث3سینیٹرزسمیت11سابق ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کردی،ارکان کوتنخواہوں سمیت تمام مراعات واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جن ارکان کی رکنیت ختم کی گئی ہے ان میں سینیٹ کے3رکن اسراراللہ زہری، ریحانہ یحییٰ بلوچ،محبت خان مری شامل ہیں۔



ان تینوں سینیٹرز کی2006سے رکنیت ختم کی گئی جبکہ پنجاب اسمبلی کے 5ارکان ثمینہ خارو حیات، سمل کامران، شمائلہ رانا، شبینہ خان اور رانا اعجاز احمد نون کی 2008 سے اورسندھ اسمبلی کے نادرمگسی،بشیراحمدخان کی یکم مارچ2008سے جبکہ بلوچستان اسمبلی کے نوابزادہ طارق مگسی کی 30 جون 2008 سے رکنیت ختم کی گئی،الیکشن کمیشن نے ان تمام ارکان کواس مدت میں حاصل کی گئی،مالی فوائداورمراعات واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں