گھٹنے کی انجری عماد وسیم علاج کیلیے انگلینڈ روانہ

آل راﺅنڈر گھٹنے کی انجری سے نجات کے لیے ماہرین کی نگرانی میں کام کریں گے


Sports Reporter April 25, 2018
آل راﺅنڈر گھٹنے کی انجری سے نجات کے لیے ماہرین کی نگرانی میں کام کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

RIO DE JANEIRO: گھٹنے کی انجری سے نجات کے لیے عماد وسیم انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کیلیے لندن روانہ ہو رہا ہوں، آل راﺅنڈر گھٹنے کی انجری سے نجات کے لیے ماہرین کی نگرانی میں کام کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کیچ پکڑتے ہوئے سر زمین پرٹکرانے کے بعد وہ ایکشن میں نظر نہیں آسکے،اس دوران گھٹنے کی پرانی تکلیف بھی سامنے آگئی، کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی انہوں نے گھر بیٹھ کر دیکھی۔



واضح رہے کہ گزشتہ سال یواے ای میں ٹی 10لیگ کے دوران بھی عماد وسیم گھٹنے کے مسائل میں اضافہ کربیٹھے تھے، آل راﺅنڈر اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہوکر قومی ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں،انگلینڈ میں بحالی پروگرام میں سرگرم ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔