ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس شعیب شیخ کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار

ہائیکورٹ کا سیشن جج اسلام آباد غربی کو فریقین کے دلائل دوبارہ سن کر نیا فیصلہ کرنے کا حکم


ویب ڈیسک April 25, 2018
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کی فیصلے کو کالعدم قرار دیا،فوٹو:فائل

PESHAWAR: ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے مرکزی ملزم شعیب شیخ سمیت دیگر نامزد ملزمان کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمان کی ماتحت عدالت سے بریت کے فیصلے کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے درخواست پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایگزیکٹ اسکینڈل؛ شعیب شیخ کو رشوت لے کر بری کرنیوالے جج کے خلاف تحقیقات

جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے ماتحت عدالت کے بریت سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دیا، فیصلے میں سیشن جج اسلام آباد غربی کو فریقین کے دلائل دوبارہ سن کر نیا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ملزمان کو گرفتاری سے بچنے کے لیے نئے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی بھی ہدایت کی ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج پرویز عبدالقادر نے شعیب شیخ سمیت دیگر نامزد ملزمان کو ضمانت پر بری کرنے کا حکم دیا تھا تاہم رشوت کے عوض ضمانت دینے پر مذکورہ جج کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔