نقیب اللہ قتل کیس راؤ انوار ماورائے عدالت قتل کے ذمہ دار قرار

راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران کا عمل دہشت گردی ہے، جے آئی ٹی رپورٹ


ویب ڈیسک April 25, 2018
راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران کاعمل دہشت گردی ہے، جے آئی ٹی رپورٹ - فوٹو؛ فائل

نقیب اللہ قتل کیس میں جے آئی ٹی نے راؤ انوار کو نقیب اللہ کے ماورائےعدالت قتل کا ذمہ دار قراردے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں قائم نقیب اللہ قتل کیس کی جے آئی ٹی نے رپورٹ تیار کرلی جس میں ڈی پی او بہاولپورکی رپورٹ کا بھی ذکر ہے۔ ڈی پی او بہاولپور کے مطابق محمد صابراور اسحاق کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق راؤانوار نے نقیب اللہ محسود و دیگر کو ماورائےعدالت قتل کیا جب کہ راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران کاعمل دہشت گردی ہے، نقیب اللہ اور دیگرکا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا، واقعے کے بعد راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران واہلکاروں نے شواہد ضائع کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں