بھکر میں ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم بس الٹ گئی 11 جاں بحق

محنت کش ٹریکٹر ٹرالی پر جارہے تھے، بس سے ٹکرا گئے، جاں بحق افراد میں3بھائی بھی شامل


Numaindgan Express April 26, 2018
لاہور سے ایبٹ آباد جانے والی بس حفاظتی جنگلے سے ٹکرا کر الٹ گئی، 20 سے زائد زخی۔ فوٹو: فائل

بس اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 3 بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ناصر خان اپنے بھائیوں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لکڑی کی کٹائی کا کام کرتے تھے گزشتہ روز وہ ٹریکٹر ٹرالی پر محنت مزدوری کیلیے جا رہے تھے کہ ایم ایم روڈ پر فتح پور کے قریب لاہور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی مسافر بس کے ساتھ ٹکرا گئے، حادثہ میں ناصر خان، اس کا بھائی موسی اور رمضان کے علاوہ یسین، عبدالغفورخان، فیروز اور شاہ نواز موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب حافظ آباد میں بس مسافروں کو لاہور سے ایبٹ آباد لے جا رہی تھی کہ پنڈی بھٹیاں کے قریب تیز رفتاری کے باعث حفاظتی جنگلے سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 4 افراد تعظیم بی بی، حمیدہ بیگم، بس ڈرائیور اور کلینر جن کے نام معلوم نہ ہوسکے ہیں موقع پر جاں بحق جبکہ20سے زائد افراد ذخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں