سرگودھا جیل میں تہرے قتل کے 2 مجرموں کی پھانسی آخری لمحات میں ٹل گئی

مجسٹریٹ نے پھانسی صلح کی کوششوں کی درخواست پر چند روز کے لیے موخر کر دی۔


ویب ڈیسک April 26, 2018
مجسٹریٹ نے پھانسی صلح کی کوششوں کی درخواست پر چند روز کے لیے موخر کر دی۔ فوٹو؛ فائل

تہرے قتل کے 2 مجرموں کی پھانسی آخری لمحات میں روک دی گئی۔

سوگودھا کی جیل میں آج صبح تہرے قتل کے 2 مجرموں خضر اور امجد کی پھانسی آخری لمحات میں روک دی گئی۔ مجسٹریٹ نے دونوں مجرموں کی پھانسی صلح کی کوششوں کی درخواست پر چند روز کے لیے موخر کر دی۔


واضح رہے کہ پھانسی کے دونوں مجرموں خضر اور امجد نے زمین کے تنازعہ پر بھیرہ میں 3 قتل کیے تھے جنہیں آج صبح پھانسی پر لٹکایا جانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔