اعتراضات مسترد شریف برادران کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
الیکشن ٹریبونل میں نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف 4،4 اعتراضات دائر کئے گئے تھے۔
الیکشن ٹربیونل نے شریف برادران کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس ناصر سعید شیخ اورجسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے اعتراض گزار اور شریف برادران کے وکلا کی جانب سے دلائل سننے کے بعد ان کے خلاف اعتراضات مسترد کردیئے۔
دوسری جانب سابق وزیرمملکت برائے داخلہ اورپیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل بھی منظور کرلی گئی ہے ۔ اب وہ گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف 4،4 اعتراضات دائرکئے گئے تھے اس دوران جسٹس خواجہ امتیازاحمد اور جسٹس خالد محمود خان پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے شریف برادران کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان اعتراضات کی سماعت کے لئے نیا ٹریبونل تشکیل دیا تھا ۔