کراچی رینجرز و پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن 17 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

مشتبہ افراد سے 6 ٹی ٹی پستول اور 50 سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ایس اسی پی ویسٹ


ویب ڈیسک April 15, 2013
ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں،ایک رپیٹر،ایک رائفل،16 ٹی ٹی پستول، ایک ریوالوراورمتعدد گولیاں ملی ہیں،رینجرز فوٹو : روزنامہ ایکسپریس

منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 12 مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ عمرکالونی میں رینجرز نے آپریشن کرکے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے 12 مشتبہ افراد سے 6 ٹی ٹی پستول اور 50 سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

دوسری جانب جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کی کاروائیاں بھی جاری ہیں، آج بھی ینجرز نے عمر کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس کے دوران راستے سیل کرکے گھرگھر تلاشی لی گئی جبکہ کارروائی میں 250 سے زائد رینجرز اہلکاروں نے حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں، کارروائی میں سراغرساں کتوں کی بھی مدد لی گئی۔

رینجرزترجمان کے مطابق آپریشن میں 5 مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا جن سے 2 کلاشنکوفیں، ایک رپیٹر، ایک رائفل،16 ٹی ٹی پستول، ایک ریوالور اور متعدد گولیاں ملی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔