مجھے مردوں نے نہیں عورتوں نے جنسی ہراساں کیا رابی پیرزادہ

شوبز کی خواتین جو آپ کو گلے لگارہی ہوتی ہیں اور پیار کررہی ہوتی ہیں دراصل یہی ہراسانی ہے، رابی پیرزادہ


ویب ڈیسک April 26, 2018
ہماری شوبز کی خواتین ’’می ٹو‘‘مہم کا بہت غلط استعمال کررہی ہیں، رابی پیرزادہ

SUKKUR/ KARACHI: پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ انہیں شوبز کی فیلڈ میں کبھی کسی مرد نے نہیں بلکہ خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

پاکستان میں ان دنوں گلوکارہ میشا شفیع کے علی ظفر پر لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات نے سوشل میڈیا پر طوفان مچایا ہوا ہے۔ میشا شفیع کے الزامات پر شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکار بھی جنسی ہراسانی سے متعلق اپنی داستانیں بیان کررہے ہیں۔ اداکارہ عائشہ عمر اور مومنہ مستحسن نے بھی انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا لیکن وہ کبھی اس کا اظہار نہ کرسکیں اور اب پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور گلوکارہ و اداکارہ رابی پیر زادہ نے بھی اپنے ساتھ پیش آنے والے قبیح فعل سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی ہراساں کیا گیا لیکن انہیں شوبز میں کسی مرد نے نہیں بلکہ عورتوں نے ہراساں کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میشا شفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام

رابی پیرزادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےانکشاف کیا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بالکل برا نہیں لگ رہاکہ شوبز میں مجھے کسی مرد نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہااس فیلڈ میں انٹری کے وقت مجھے یہ بات پتہ نہیں تھی کہ خواتین بھی ہراساں کرسکتی ہیں اور جب مجھے سمجھ آیا کہ یہ خواتین کا پیار نہیں ہے بلکہ کچھ اور ہے تو میں ان سے الگ ہوگئی۔ میں 16 سال کی تھی جب اس فیلڈ میں قدم رکھا مجھے اس وقت ان چیزوں کی سمجھ نہیں تھی۔ شوبز کے اندر ہراسانی سے متعلق تمام واقعات، گھریلو جھگڑے، طلاقیں اور دوبارہ رشتے استوار کرنے کو رابی نے سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ قراردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میشا شفیع نے علی ظفر کے ساتھ قانونی جنگ کیلئے کمر کس لی

رابی نے کہا سب لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں نےاور میرا نے ہراسانی پر اپنا موقف پیش کرکے دراصل سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے اگر مجھے شہرت چاہئیے ہوتی تو میں کسی آدمی پر ہراساں کرنے کاالزام لگادیتی۔ ہماری شوبز کی خواتین ''می ٹو''مہم کا بہت غلط استعمال کررہی ہیں۔ رابی نےایک بار پھر اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ یہ آج کی بریکنگ نیوز ہے کہ مجھے کسی مرد نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا مجھے بہت ساری خواتین پیغام بھیج رہی ہیں کہ تم عورت کے نام پر دھبہ ہو کیونکہ تم نے ہراسانی کا شکار ہونے والی خواتین کا ساتھ نہیں دیا تو میں آپ کا ساتھ کیوں دوں جب مجھے کسی مرد نے ہراساں کیا ہی نہیں ہے۔ شوبز کی خواتین جو آپ کو گلے لگارہی ہوتی ہیں اور آپ کو پیار کررہی ہوتی ہیں دراصل یہی ہراسانی ہے۔ جس دن مجھے یہ سمجھ آئی کہ خواتین بھی دوسری خواتین کو ہراساں کرسکتی ہیں اس دن سے میں نے ان سے دوری بنا کررکھی۔



واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ علی نےانہیں جنسی طور پر ہراساں کیا جس پر علی نے میشا کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |