نوشہرو فیروزمیں نئی حلقہ بندیاں نہ ہونے پرچیف الیکشن کمشنر کو توہین عدالت کا نوٹس

نوشہروفیروز میں عدالت نے نئی حلقہ بندیوں کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،سندھ ہائی کورٹ


ویب ڈیسک April 15, 2013
نوشہروفیروز میں عدالت نے نئی حلقہ بندیوں کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،سندھ ہائی کورٹ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے نوشہروفیروزمیں نئی حلقہ بندیاں نہ کرانے پرچیف الیکشن کمشنرفخر الدین جی ابراہیم کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فاروق شاہ پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے نوشہرو فیروز میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے مزید مہلت کی درخواست کی تاہم سندھ ہائی کورٹ نےعدالتی فیصلہ پر عمل نہ کرنے پر چیف الیکشن کمشنر اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی کے علاوہ صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں بھی نئی حلقہ بندیوں کا حکم دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی کے 11 انتخابی حلقوں میں تو تبدیلی کی گئی لیکن نوشہرو فیروز میں نئی حلقہ بندی نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں