ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 شہری شہید

شہید ہونے والوں کی شناخت وٹالہ گاؤں کے رہائشی محمد رفیق ولد محمد شریف اور وزیر ولد اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے۔


ویب ڈیسک April 26, 2018
شہید ہونے والوں کی شناخت وٹالہ گاؤں کے رہائشی محمد رفیق ولد محمد شریف اور وزیر ولد اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے۔ فوٹو : فائل

ایل او سی میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اور بربریت دن بدن بڑھتی جارہی ہے، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن سے ملحقہ شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری شہید جب کہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں وٹالہ گاؤں کے محمد رفیق ولد محمد شریف اور وزیر ولد اللہ رکھا شامل ہیں۔ جب کہ زخمی ہونے والے محمد عثمان اور جنت بی بی کو فوری طور پر سول اسپتال برنالہ منتقل کیا جب کہ جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی اور بعد میں ڈسٹرکٹ اسپتال بھمبرمنتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں