سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کے11 انتخابی حلقوں کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی روکنے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ نے حک امتناعی ایم کیو ایم کی درخواست پر دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواست پر کراچی کے 11 انتخابی حلقوں کے لئے بیلٹ پیپر کی چھپائی روکنے پر حکم امتناع جاری کردیاہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد 21 اپریل تک کراچی کے 11 انتخابی حلقوں کے لئے بیلٹ پیپر کی چھپائی پر حکم امتناع جاری کردیا۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست کی سماعت جاری ہے اس لئے ان انتخابی حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کو رکوایا جائے۔