ڈیٹا چوری اسکینڈل کے باوجود فیس بک کی آمدنی میں اضافہ

یکم جنوری تا 31 مارچ 2018 کے دوران تقریباً 2 ارب 20 کروڑ سے زائد صارفین فیس بک پر فعال رہے ، انتظامیہ

فیس بک کی کل آمدنی بارہ ارب ڈالر تک جا پہنچی، فوٹو: فائل

KARACHI:
کوائف کے غیر قانونی استعمال کے واقعات کے باوجود سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی آمدنی اور صارفین کی تعداد بڑھی ہے۔

فیس بک کے مطابق 2018 کی پہلی سہ ماہی (یکم جنوری تا 31 مارچ ) کے دوران کمپنی کے شیئرز سے ہونے والی آمدنی میں 63 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد اسی عرصے میں فیس بک کی کل آمدنی بارہ ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔


دوسری جانب یکم جنوری تا 31 مارچ 2018 کے دوران تقریباً 2 ارب 20 کروڑ سے زائد صارفین فیس بک پر فعال رہے، جو گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے گزشتہ صدارتی انتخابات میں فیس بک صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے کی خبروں کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو شدید دباؤ کا سامنا تھا۔ اس سلسلے میں فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کو سینیٹرز کے سامنے جوابدہ بھی ہونا پڑا تھا۔
Load Next Story