شراب پر پابندی کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد
حکومت شراب کی تیاری ، درآمد اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کرے، ڈاکٹر وسیم اختر
JAMRUD:
پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن ڈاکٹر وسیم اختر نے شراب پر پابندی کے لیے قرارداد ایوان میں جمع کروا دی۔
ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ حکومت شراب کی تیاری ، درآمد اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کرے، وزیراعظم اور گورنر ہاؤس میں شراب کی ڈیوٹی ختم کرنا افسوس ناک ہے۔ ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ الله اور اس کے رسول ﷺ کے حکم کی خلاف ورزی کا حکم واپس لیا جائے۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کئے جانے والے نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان میں بننے والی مقامی و غیر ملکی برانڈز کی شراب اور بیئر کی ایوان صدر ، وزیر اعظم ہاؤس اور گورنر ہاؤسز میں فراہمی ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوگی۔