سنجے دت نے سزا پرعملدرآمد کے لئے سپریم کورٹ سے مزید مہلت مانگ لی

مہاراشٹرکے گورنرکو سزا معاف کرنے کے لئےدرخواست دی ہے لہٰذا عدالت سزا پرعملدرآمدروکنے کیلئے مزید مہلت دے،سنجے دت کامؤقف

گورنر مہا راشٹراپنے خصوصی آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سنجے دت کی سزامعاف کرسکتے ہیں وٹو : فائل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے معافی کی درخواست کے فیصلے تک سزا پر عملدرآمد روکنے کے لئے بھارتی سپریم کورٹ سے مزید مہلت مانگ لی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ریاست مہاراشٹر کے گورنر کو ان کی سزا معاف کرنے کے لئے درخواست دی گئی ہے، اس لئے عدالت اس درخواست کے فیصلے تک ان کی سزا پر عملدرآمد روک کر انہیں خود کو قانون کے حوالے کرنے کی مزید مہلت دے تاکہ وہ اپنی زیر تکمیل فلموں کی عکسبندی کراسکیں۔

واضح رہے کہ سنجے دت کو 1993ء کے ممبئی دھماکوں کے ذمہ دار افراد سے غیر قانونی اسلحہ خریدنے اور رکھنے کے جرم میں 6 برس قید کی سزا سنائی تھی۔ ان کی سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ گزشتہ ماہ سنایا گیا تھا جس میں ان کی سزا میں ایک سال کی کمی کی گئی تھی۔ چوں کہ سنجے دت پہلے ہی 18ماہ جیل میں گزار چکے ہیں اس لئے انہیں مزید ساڑھے تین برس جیل میں گزارنے ہوں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story