ارشد پپو قتل کیس ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 20 اپریل تک توسیع

زخمی ملزم عبدالرحمان کواسٹریچرپر لایاگیا جبکہ زبیر جان بلوچ اور ذاکر بلوچ عرف ڈاڈا کے منہ ڈھانپے ہوئے تھے۔


ویب ڈیسک April 15, 2013
ارشد پپو ااور اس کے بھائی یاسر عرفات کو گزشتہ ماہ بے ہیمانہ تشدد کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 20 اپریل تک توسیع کردی ہے۔


انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر زخمی ملزم عبدالرحمان کواسٹریچرپر لایاگیا جبکہ زبیر جان بلوچ اور ذاکر بلوچ عرف ڈاڈاکے منہ ڈھانپے ہوئے تھے۔ سماعت کے دوران پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ارشد پپو قتل کیس کی مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 20 اپریل تک توسیع کردی۔


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گینگ وار کے مرکزی کردار ارشد پپو اوراس کے بھائی یاسر عرفات کو لیاری میں بےہیمانہ تشدد کے بعد قتل کردیا گیا تھا جبکہ اس پر تشدد اور لاش کی بے حرمتی کی وڈیو بھی یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی تھی، پولیس نے ارشد پپو کے قتل کے الزام میں کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے بھائی اور دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو حراست میں لے رکھا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |